کھیل وکھلاڑی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کیلیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ،  گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز 3 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے۔ سیریز کے 3 ون ڈے آئی سی سی ویمینز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button