تارکین وطن

پی ٹی آئی کی اس مفاد پرستانہ سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شیخ شکیل سینئر راہنما پی پی پی بیلجیئم  نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے لیڈر جیل بھرو تحریک کی شروعات اوررجسٹریشن شروع کرنے کے بعد خود حفاظتی ضمانتیں کرواتے پھر رہے ہیں۔

یہ کیسی تحریک ہے جس میں ساری قربانیاں صرف کارکنان سے لی جارہی ہیں کارکنوں کو جیل بھرنے کا کہہ کر اپنی ضمانتیں دوغلے پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پی ٹی آئی کی اس مفاد پرستانہ سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے جس طرح لانگ مارچ بری طر ح فلاپ شو تھا اس ہی طرح جیل بھر و تحریک اس سے بھی زیادہ فلاپ شو ہوگا۔ جو عمران خان کے سیاسی تابوت ۔میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button