کھیل وکھلاڑی

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا

کراچی: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کر لی۔

مہمان ٹیم کی کامیابی کپتان ہیلی میتھوز کی مرہون منت رہی، انہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد نصف سینچری بھی اسکور کی، سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

اتوار کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، انجرڈ فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو آرام دے کر ان کی جگہ نشرہ سندھو کوٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی سب سے کامیاب بیٹر رہیں انہوں نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے، گل فیروزہ نے 14، ندا ڈار نے 13، عالیہ ریاض نے 8، سدرا امین نے 10، عائشہ ظفر نے 9، ڈائنا بیگ نے 2 رنز بنائے۔

ہیلی میتھیوز نے 3 وکٹیں اپنے نام کی، شنیل ہینری کرشما رام بریک اور ایف اے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا، کپتان ہیلی میتھوز نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

شیمائن کیمبیل نے 21 اور کیانہ جوزف نے 7 رنز اسکور کیے، چیڑن نیشن 13 اور شنیل ہنری 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، ڈائنا بیگ، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button