بین الاقوامی

دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق 4 سال قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث انکی آئرش ٹیم کیخلاف سیریز پہلے ٹی20 میچ میں شرکت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے۔

فاسٹ بولر اہلیہ کے باعث برطانوی شہریت کے حامل ہیں جبکہ سال 2018 میں عامر نے آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر سے متعلق رابطے ہیں ہے، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت ویزا جاری کرنے کی ذمہ داری میزبانوں پر عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں

پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ دبئی سے براستہ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ چکا ہے جبکہ اسپنر شاداب خان اور حسن علی نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

قومی ٹیم بدھ کو آرام کرے گی اور جمعرات کو اپنا پہلا تربیتی سیشن شروع کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 10 مئی جمعہ کو شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button