بین الاقوامی

سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرارداد منظور کرے، امریکا

نیویارک: امریکا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قرار داد منظور کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ دیا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ قرارداد پر ووٹنگ کب ہوگی۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی  قرارداد پررائے شماری کرائےاورامریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کی حمایت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور معاہدے کی حمایت میں متحد ہو کر بات کرنی چاہیے۔ اس سے قبل دوسرے ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کیے جانے پر امریکا کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button