بزنس

کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر کراچی ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

کراچی: محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے عدم تعاون کی وجہ سے کراچی بندرگاہ پر درآمدی لکڑی کے سیکڑوں کنٹینرز کی 2 ماہ سے کلیئرنس نہ ہوسکی۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے عدم تعاون کے خلاف آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس نے جمعرات کو بطور احتجاج کراچی ٹمبر مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ ٹمبر ٹریڈرز جمعرات کو سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ ہے کہ کسی بھی مسلے پر جب تک سڑکوں پر احتجاج نہ کیا جائے اسے گفت وشنید کے ذریعے حل نہیں کیا جاتا۔

شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ جو لوگ قانون کے مطابق کام کررہے ہیں انہیں حکومتی ادارے جان بوجھ کر ہراساں کررہے ہیں، جب تک پورٹ سے کنٹینر کلیئر نہیں ہونگے تاجر برادری احتجاج کرے گی اور احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان تک وسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کے عدم تعاون کی وجہ سے تاجروں کو ڈیمرج وڈیٹنشن چارجز کی مد میں لاکھوں روپے اضافی ادائیگیوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس سے قانونی کام کرنے والوں کو نقصان ہورہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button