تارکین وطن

بینظیر بھٹو نے سرمایہ کاری نہیں کی تھی بلکہ انہیں مجبوری میں دبئی میں رہنا پڑا:ملک اجمل

بیلجیئم(امن نیوز انٹرنیشنل)ملک اجمل سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی یورپ نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹو نے سرمایہ کاری نہیں کی تھی بلکہ انہیں مجبوری میں دبئی میں رہنا پڑا، بینظیربھٹو کو جلاوطن کردیا گیا تھا جس پرانہیں متحدہ عرب امارات میں رہنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خودکو محفوظ نہیں سمجھتا۔ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملے پر ہم نے حکومت کو اپنی تجاویز دی ہیں اور ملازمین کی سیکیورٹی چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماءنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش موجود ہے اس پر پارٹی میں فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی اور کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کی منظوری سے ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button