یورپ اور برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے افرادکا جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ
عالمی برادری کی توجہ کے لیئے بروکن چیئر اسکویئر پر ٹینٹ نمائش اور پوسٹر ڈسپلے کا اہتمام
مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے عالمی برادری اپنی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کو توڑے ۔مظاہرین
مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے
عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانےاور کشمیر پر اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔ مظاہرین
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت آبادیاتی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ مظاہرین
رپورٹ : ایم این بی
جینیوا۔ امن نیوز انٹرنیشنل ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 52 واں اجلاس جو اس وقت جنیوا میں جاری ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی عمارت کے سامنے بروکن چیئر اسکویئر پر ٹینٹ نمائش اور پوسٹر ڈسپلے کا اہتمام کیا۔
تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے عالمی بے حسی کو توڑا اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔
مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانےاور کشمیر پر اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
انہوں نے کہا۔ “ہم اپنی آواز کو ہر صورت سنائیں گے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد سورج کی روشنی کی طرح حقائق اور سچائی پر مبنی ہے۔” اور کشمیری ایک دن ضرور اپنی آزادی کا سورج چڑتا ہوا دیکھیں گے۔
انھوں نے انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے زیر تسلط کشمیر میں پیدا شدہ نئی حقیقتوں کے بارے میں اپنی آنکھیں کھولیں کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت آبادیاتی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
اس مظاہرے میں یورپ، اٹلی برطانیہ جینیوا اور دیگر یوپی ممالک سے انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔