2021-22؛ پاکستان کی برآمدات میں بہتری، 23 میں واضح کمی
اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات میں سال 2021-22میں بہتری آئی لیکن 2022-23میں واضح کمی آئی۔
پاکستان اسٹیل مل 2015 سے بند ہے لیکن اس کے3019 ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں، اسٹیل ملز کی 15 سو ایکڑ زمین پر فوڈ پراسیسنگ زون بنانے کا پلان ہے، 750 ایکڑ پلانٹ کی زمین سندھ حکومت کو دینے کا پلان ہے،امید ہے اس منصوبے سے اسٹیل ملز چلے گی.
سینیٹرمحسن عزیز کے سوال کے جواب میں گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں گزشتہ چھ سالوں کی برآمدات کی تفصیلات تحریری صورت میں پیش کی گئیں۔
ان دستاویزات کے مطابق سال 2017-18 میں پاکستانی ایکسپورٹس 23 ارب ڈالر رہیں، سال 2018 -19 میں 23 ارب ڈالر 2019-20 میں 21ارب ڈالر ایکسپورٹس رہیں، سال 2020-21 میں 25 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس ہوئیں، سال 2021-22 میں 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹس ہوئیں، سال 2022-23 میں 27 ارب ڈالر سے زیادہ ایکسپورٹس ہوئیں۔
تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریفنڈ جاری نہ ہونے، توانائی کے مہنگے دام ایکسپورٹس کی کمی کی وجوہات ہیں،برآمدات کی عالمی منڈیوں میں کم طلبی،زیادہ شرح سود،افراط زر کا دباؤ کم ایکسپورٹس کی وجوہات میں شامل ہے۔