چوہدری یاسر رضا بھدر کی جانب سے میاں منیر کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا
بیلجیم کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری یاسر رضا بھدر نے اپنی رہائش گاہ پر برسلز میں دبئی سے تشریف لائے معروف بزنسمین میاں منیر کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک بیلجیم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بدر اور فیڈریشن کے نائب صدر و سپوکس پرسن برائے بیلجیم او پی سی رفعت محمود کےعلاوہ دیگر دوستوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر چوہدری یاسر رضا بھدر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کا گھر آنا خدا کی رحمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے یاد رہے کہ چوہدری یاسر رضا بھدر ایک خدا ترس اور انسان دوست اور شفیق انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ دوستوں اور آنے والے مہمانوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔