پاکستان

لیونل میسی کا ہسپانوی فٹبال کلب خریدنا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے یو ای کورنیلا کلب کی مالکیت حاصل کر لی ہے۔ یہ کلب ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔

ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹبال کلب یو ای کورنیلا کی مالکیت حاصل کرکے فٹبال کی دنیا میں ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ کلب نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے اپنے نئے کلب کی ملکیت سنبھال لی ہے۔ یہ کلب ہسپانوی فٹبال لیگ کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔ میسی فی الوقت امریکا کے کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور متعدد ٹائٹلز اور ریکارڈز اپنے نام کیے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میسی کی آمد کاتالونیا سے ان کے مضبوط تعلقات کو مزید بڑھائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button