شوبز

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

لاہور: رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خلیل الرحمن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔  ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے۔ گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

ملزم حسن شاہ کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے۔ خلیل الرحمن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button