پاکستان
زید منیر کے اغوا کا ڈراپ سین مکمل

پاکستانی نژاد امریکی شہری زید منیر کو حیدرآباد سے کراچی منتقل کیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی پولیس نے ڈراپ سین کے بعد اس کو رشتے داروں کے حوالے کر دیا۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری زید منیر کے اغوا کا ڈراپ سین مکمل ہوا۔ شاہ فیصل کالونی پولیس نے زید منیر کو ڈھونڈ کر حیدرآباد سے کراچی منتقل کر دیا۔ زید منیر حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھا۔ اس کے مبینہ اغوا کا مقدمہ چند روز پہلے تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق، کارروائی کے بعد زید منیر کو رشتے داروں کے حوالے کر دیا گیا۔




