کھیل وکھلاڑی

پنڈی ٹیسٹ: وی آئی پیز کیلئے ظہرانے اور عشائیے پر پابندی عائد

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران  مہمانوں اور وی آئی پی شخصیات کے لئے مختص کردہ باکسز میں  ظہرانے اور عشائیہ پر پابندی عائد کردی۔

کرکٹ بورڈ کے  باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بورڈ مٹینگ میں فیصلہ کیا تھا کہ کفایت شعاری اور کرکٹ بورڈ کے اخراجات میں کمی کے لئے ہر شعبے پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی چیرمین باکس وی وی آئی پی باکس ہاسپلیٹی باکس اور میڈیا باکس میں ظہرانے اور عشائیہ پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔ میچ کے دوران صرف کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور پی سی بی کے سیکورٹی اسٹاف کو کھانا مہیا کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میچز کے دوران کھانے پر لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے پرائیویٹ سیکورٹی، سرکاری  ٹی وی اور سرکاری پرنٹ میڈیا کو ان کے اداروں سے ظہرانہ اور شام کی چائے دی جاتی ہے۔ پرائیویٹ میڈیا کو خود انحصاری پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پالیسی پر عمل درآمد کے پابند ہیں یادرہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود فوڈ کورٹس کو سیکورٹی کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button