شوبز

ندیم بیگ نے مہوش اور ہانیہ کو کن سیاسی شخصیات کی بائیوپِک کیلئے چُنا؟

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز ندیم بیگ نے سیاسی شخصیات پر مبنی بائیوپک کے لیے اداکاراؤں کا انتخاب کرلیا۔

حال ہی میں ندیم بیگ نے سینیئر اداکارہ و میزبان عفت عُمر کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران، میزبان عفت عُمر نے ندیم بیگ سے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان کی سیاسی شخصیات پر بائیوِپک بنائیں گے تو آپ کس شخصیت کے لیے کونسے اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں ندیم بیگ نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کے لیے مرحوم محمد علی جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بائیکوپک کے لیے اداکار حمزہ علی عباسی کا انتخاب کروں گا۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ خانز کے مقابلے میں ہمایوں سعید بہتر اداکار ہیں، ندیم بیگ

ندیم بیگ نے کہا کہ اسی طرح اگر میں سابق وزیراعظم اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو پر بائیوپک بناؤں گا تو میرا انتخاب مہوش حیات ہوں گی۔

فلمساز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بائیوپک کے لیے میرے ذہن میں دو اداکارائیں ہیں جن میں ہانیہ عامر اور عائزہ خان شامل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کردار کے لیے میرا انتخاب ہانیہ عامر ہوں گی کیونکہ وہ اس کردار کے لیے بہترین اور پرفیکٹ اُمیدوار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button