کھیل وکھلاڑی

ہوم گراؤنڈ پر 24 سال بعد آف اسپنر نے 5 وکٹیں حاصل کرلیں

قومی ٹیم آف اسپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا۔

ہوم گراؤنڈ پر آف اسپنر نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں پر انگلش ٹیم کے 3 پلئیرز کا شکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

بطور آف اسپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے۔

انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ بین ڈکٹ نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا ریکارڈ بناڈالا

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر سال 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button