بین الاقوامی

بھارتی فوج کی گولہ بارود بنانے والی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا؛ ہلاکتیں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پور کے سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری خماریہ بھارتی فوج کے محکمۂ دفاعی پیداوار کی ملکیت ہے جو گولہ بارود کی پیداوار کے بڑے یونٹوں میں سے ایک ہے۔

اس یونٹ میں بم اور دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ دھماکا فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا جس میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر 13 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر کسی کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

خیال رہے کہ ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہو چکی ہے۔

بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث آرٹلری ایمونیشن، میزائل، لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروں کی جگہوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button