کھیل وکھلاڑی

پاکستان کے 3 کھلاڑی سنوکرچیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

جرمنی : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے تین کھلاڑی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسجد اقبال براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے، آصف اور اویس راؤنڈ آف 24 کھیلیں گے۔

محمد آصف جرمنی کے سائمن لچنبرگ سے ہار کر بھی اگلے راؤنڈ تک آگئے، وہ فریم ڈفرینس کی بنیاد پر اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

آخری میچ میں سائمن لچنبرگ نے آصف کو چار تین سے شکست دی تھی۔

اسجد اقبال نے آخری گروپ میچ میں قطر کے خامس العبیدی کو چار صفر سے شکست دی تھی ، اسجد اقبال نے اپنے تینوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، اویس منیر نے بحرین کے حبیب صباح کو چار۔ایک سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

پاکستان کے چوتھے کھلاڑی نسیم اختر دو میچز ہارنے کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button