شوبز

اداکارہ لائبہ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

لائبہ خان نے عمرہ ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں ان کے ساتھ بہن ایمان خان اور والدین موجود ہیں۔

لائبہ خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ فلسطین کی ثقافت کی ترجمانی کرنے والا رومال کفیہ کاندھوں پر ڈالے خانہ کعبہ کے آگے کھڑی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ مسجد نبویﷺ سمیت مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ لائبہ خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں نے مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button