بزنس

ایس آئی ایف سی کی تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت کر دی۔

ایس آئی ایف سی تیل کی ریفائنریوں کے چیلنجز حل کرنے کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ریفائنری اپ گریڈ منصوبے کی ہدایت کر دی گئی، پارکو فرنس آئل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کا ہائیڈرو کریکر یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے، ہائیڈرو کریکر یونٹ کی 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے شعبے کو تحفظ فراہم کرے گی۔

ریفائنریوں نے حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی درخواست کی، سیلز ٹیکس کی ترامیم ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری حمایت کی عکاسی ہیں،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 تمام مال و خدمات پر سیلز ٹیکس نافذ کرتا ہے جس میں ترمیم کی کاوش جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مدد سے توانائی کے شعبے کی ترقی اقتصادی استحکام کا باعث بنے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button