پاکستانEntertainmentinternationlبزنس

’’جنرل فیض کے کیس سے نظیر بن گئی، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے‘‘

لاہور:تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا ہے کہ جنرل فیض کے کیس سے نظیر توبن گئی ہے،دیکھیں آگے چل کر کیا ہوتا ہے، اس کے دو پہلو ایک ٹاپ سٹی اور ایک 9 مئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹاپ سٹی انھوں نے بڑاہی بے رحمانہ کام کیا یہ کرپشن کا کیس ہے، جہاں تک 9 مئی کا واقعہ ہے عمران خان اور جنرل فیض کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ جہاں سے نوید صاحب نے بات ختم کی وہاں سے شروع کرتا ہوں وہ کیس اس لیے رکا کہ جی ایچ کیو نے جنرل اسلم بیگ کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جس وجہ سے ایف آئی اے کی تفتیش ختم ہو گئی اور اتفاق سے آج ہی دوبارہ سپریم کورٹ میں لگا ہوا تھا۔

شکایت آنے پر ٹاپ سٹی کا کیس سپریم کورٹ سے شروع ہوا، وہاں سے یہ وزارت دفاع کے ذریعے جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا تاکہ وہ اپنے آفیسر پر لگنے والے الزام کو خود دیکھے۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو حراست میں لینے اور ان کا کورٹ مارشل شروع کرنے کی اس طرح کی چیز نہیں دیکھی گئی یہ ایک بڑا اچھا اور خوش آئند اقدام ہے۔

تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ 2018 میں عمران خان کی جو حکومت لائی گئی وہ ایک ہائبرڈ ماڈل تھا اور اس کے تحت اس حکومت کو چلایا گیا، منصوبہ تھا کہ یہ ماڈل دس سال تک چلے گا اور اس کے بعد اس کی ایکسٹینشن ہوگی اور پھر دیکھا جائے گا کہ اسے کس طریقے سے مزید آگے چلانا ہے، اس ہائبرڈ ماڈل میں آپ نے دیکھا کہ نہ تو کوئی قانون تھاکوئی آئین تھا۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف جو چارج شیٹ سامنے آئی ہے وہ ابھی صرف ٹاپ سٹی کے حوالے سے ہے، یہ بڑا ہی خوفناک کیس ہے جس سے ان کی سیاسی معاملات میں ان کی مداخلت اور سیاسی اثر ورسوخ کا پتہ چلتا ہے، یہ ہر کیس میں ماسٹر مائنڈ ہوتے تھے، جب9مئی کی تحقیقات شروع ہوں گی تو مزید لوگ سامنے آئیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button