پاکستانEntertainmentinternationlبزنس
پرانی دشمنی؛ چلتی کار پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
فیصل آباد:پرانی دشمنی کی وجہ سے چلتی کار پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پینسرہ کے علاقے میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ فاروق عرف بگا 2 بھائیوں شہباز اور شہزاد کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔ بھتیجا عاشر اور دیگر بھی گاڑی میں سوار تھے۔
نامعلوم افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کردی، جس میں 2 بھائی شہباز ، شہزاد اور بھتیجا عاشر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد فاروق عرف بگا اور شفیق شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد 83 ج ب گلاں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے گزشتہ سال نومبر میں زاہدی گجر کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے اور مختلف افراد کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔