تارکین وطن

مسلط کئے گئے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) چودری زاہد رضا بھدر سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نے{امن نیوز }سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ  پا کستان  بھر میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی اور آئین کی پاسداری کے لئے نکالی جانے والی کامیاب ریلیوں میں لاکھوں افراد کی شرکت کو دیکھ کر پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور مسلط کئے گئے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔

قوم نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی کی فتح کا  ڈنکابجا دیا ہے ۔فسطائی حکمرانوں نے پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور پولیس گردی کا جو مظاہرہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے پاکستانی عوام نے اس کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے ۔

امپورٹڈ حکومت قدم قدم پر بدنیتی اور جھوٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے ایک طرف مذاکرات کی محفل سجاتی ہے تو ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریون بازار گرم کر دیتی ہے حکومت کا یہ کھیل اب زیادہ دیر نہیں چلے گا،پیپلز پارٹی اقتدار کی ہوس میں مزدور دشمن پارٹی  بن گئی ہے۔

مزدوروں کو آج بھی ن لیگ کے مالکان کی اتفاق فاونڈری کی بھٹیاں یاد ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف ہی عوام اور مزدوروں کی واحد ترجمان ہے اسی لئے پی ٹی آئی کی ریلیوں میں ہر طرف مزدور ہی مزدور دیکھائی دے رہے تھے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے۔

حکمرانوں کی جانب سے اب کوئی آئین شکنی برداشت نہیں کی جائے گی ایسی صورتحال بنی تو قوم عمران خان کی قیادت میں آئین کے تحفظ کے لئے ایسا انقلاب برپا کرے گی جو کسی آئین شکن اور ملک دفشمن کو کہیں پناہ نہیں لینے دیگا انہیں کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button