تارکین وطن

تیر ا جماعتوں کا ٹولہ ایک بھی سیٹ جیتنے کے قابل نہیں

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم؛ نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پا کستان میں ایسا اپ سیٹ کرے گی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست پا کستان میں ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے  13 جماعتوں کا ٹولہ ایک بھی سیٹ جیتنے کے قابل نہیں پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے نے الیکشن میں شکست سے بچنے کے لئے اور اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے ٓآئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے تاکہ حالات کی خرابی کابہانہ بناکر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن سے فرار اختیار کیا جاسکے اقتدار کے بھوکوں کو نہ ملک کی فکر ہے نہ قوم کا خیال نہ ان اداروں کا احترام باقی رہا ہےـ

سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عدلیہ اور ججوں کی توہین ان لوگوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔اب یہ کرپٹ ٹولہ ناقابل برداشت ہوگیا ہے ۔

ہم ان لوگوں کو الیکشن سے بھاگنے کے لئے آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button