شوبز

لندن میں ابرار الحق کے شو کے دوران تلخ کلامی، پارٹی کارکنان نے گلوکار کو گھیر لیا

لندن: گلوکار اور پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ابرار الحق کے لندن میں شو کے دوران تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کو بُلا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کو پاکستان کے بزنس ٹائیکون علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے لندن مدعو کیا گیا تھا۔

گلوکار شیڈول کے مطابق  لندن پہنچے اور اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کر کے خوب داد سمیٹی تاہم کنسرٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے ابرار الحق کو گھیر لیا۔

 

 

پی ٹی آئی کارکنان، ابرار الحق کے گارڈز اور میڈیا کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کو بُلا لیا۔

بعدِ ازاں لندن پولیس نے ابرار الحق کی بحفاظت واپسی کیلئے گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر انہیں وہاں سے روانہ کیا۔

ابرار الحق کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں پرفارم کرتے اور میڈیا سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا کی جانب کئے گئے سوال پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے سیاست سے دوری اختیار کی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں شمولیت ان کا آئینی حق ہے اور وہ مستقبل میں واپس بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم فلوقت انہیں سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار کنسرٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ڈرے ہوئے ہیں اور گاڑی سے اُترنے کیلئے انکار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button