ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی
ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر فرانسیسی فٹبالر کو 2 سالہ معاہدے کے لیے 214 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فتبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے میچ کے دوران ’’سجدہ‘‘ کرکے دنیا کو حیران کردیا
کریم بینزیما نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو سے ڈیل پر پچھتاوے کی خبریں درست نہیں، النصر کلب
فرانسیسی فٹبالر اگر یہ پشکش قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے، رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔