شوبز

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی کیسے ہوئی؟

ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات پر بہت شرمندہ تھے کیونکہ وہ ان سے عمر میں 14 سال چھوٹی تھیں۔

شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور میرا راجپوت سے شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک کامیاب اداکار بن چکے تھے اچھا کما رہے تھے اور ایوارڈز بھی وصول کرتے تھے مگر ایوارڈز شو سے گھر واپسی پر وہ اپنے ایوارڈ کو پالتو کتے کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔

Advertisement

شاہد کا کہنا تھا کہ اُس وقت انہیں لگا کہ وہ زندگی میں بہت اکیلے ہیں اور انہیں بھی فیملی کی ضرورت ہے کیونکہ اُنہیں کام سے واپسی پر گھر پر اکیلے رہنا پڑتا تھا۔

فرضی کے اداکار کا کہنا تھا کہ والدین اور دیگر رشتوں میں آپ ایک مخصوص وقت گزار سکتے ہیں مگر آپ کو زندگی جینے کیلئے ایک دوست جیسے جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاہد نے بتایا کہ اُس وقت انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی میرا سے پہلی ملاقات کروائی گئی تاہم وہ پہلی ملاقات پر بےحد شرمندہ تھے کیونکہ میرا ان سے 14 سال چھوٹی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ میرا عمر میں چھوٹی ضرور تھیں مگر پہلی ملاقات پر وہ ان سے بےحد متاثر ہوئے کیونکہ وہ بہت پُر اعتماد تھیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں ایک اسٹار ہوں۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ زندگی چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ انہیں ہر وقت ایک اداکار کے طور پر نہ دیکھا جائے تاکہ وہ بھی گھر میں ایک عام آدمی جیسی زندگی گزار سکیں اور ان کی اہلیہ ایسی ہی تھیں۔

یاد رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا کپور کی ارینج میرج ہوئی 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی۔ شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں والدین کی جانب سے ایک دوسرے سے ملوایا گیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button