پاکستان
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے گزشتہ ماہ ہی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔