کھیل وکھلاڑی

آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی تنزلی، ٹاپ تھری میں آسٹریلیا کی بادشاہی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمن رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ 862 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 903 پوائنٹس کیساتھ پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کرنے والے اسٹیو اسمتھ 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹریسوس ہیڈ 884 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بابراعظم ٹیسٹ میں کوہلی سے کوسوں آگے نکل گئے

اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ہمراہ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے والی موجودہ بھارتی ٹیم کا کوئی بھی بلےباز رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن پر موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ٹیسٹ میں ایک درجہ ترقی

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار یادیو پہلی جبکہ محمد رضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، اسی طرح ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی 5ویں جبکہ ٹی20 آل راؤنڈ کیٹیگری میں شاداب خان چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button