بین الاقوامی

برطانیہ؛ بھارتی طالبعلم کو نشے میں مد ہوش خاتون کا ریپ کرنے پرسزا

کارڈف: برطانیہ میں نشے میں نشے میں دھت خاتون کا ریپ کرنے پر بھارتی طالب علم کو سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون سے زیادتی کا واقعہ  ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں پیش آیا تھا۔ بھارتی طالب علم نشے میں مدہوش خاتون کو کلب کے باہر سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

برطانوی عدالت نے ریپ کے مجرم 20 سالہ بھارتی طالب علم پریت وکال کو 6 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی طالب علم نے عدالت میں ریپ کا اعتراف کیا تھا۔

 

ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق 20 سالہ  پریک وکال برطانوی یونیورسٹی میں  انجینیرنگ کا طلب علم ہے۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو ویلز میں نارتھ روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں ریپ کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی ہے جس میں بھارتی طالب علم کو لڑکی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد پریپ وکال کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button