کیا ذکا اشرف کو چیئرمین بننا اتنا آسان دیکھائی دے رہا ہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ذکا اشرف کی راہ میں کانٹے بچھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اور سینئر ارکان سے ملاقات کی جس کو الوداعی تقریب قرار دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی نے ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹس جاری رکھے جائیں، وقت تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی۔ اس موقع پر بعض آفیشلز الیکشن میں تاخیر کے مشورے بھی دیتے رہ جبکہ ایک آفیشل نے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیر تک دفتر میں بیٹھنے کیلیے تیار ہوجائیں، ذکا اشرف دوپہر کو آنے کے بعد رات گئے تک کام کرنے کے عادی ہیں۔
Advertisement
مزید پڑھیں: عید سے قبل چیئرمین کا انتخاب، راہ میں کانٹے بھی موجود
اس سے قبل بدھ کو ہی دوپہر کے وقت ایک اعلیٰ افسر نے بھی سینئر آفیشلز کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ فوری طور پر الیکشن ہو جائیں، اس بات کے لیے بھی تیار رہیں کہ کسی صبح کوئی چیئرمین ہو اور شام کو تبدیل ہوجائے جبکہ قانونی جنگ بھی خارج از امکان نہیں۔
مزید پڑھیں: ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو ’’ناانصافی‘‘ قرار دیدیا
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے بعض آفیشلز ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، انھوں نے نجم سیٹھی کو وفاداری کا یقین دلادیا اور ساتھ ذکا اشرف سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہیں، ان کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی چیئرمین بنے بس اپنی کرسی بچی رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ وہ چیئرمین کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے، گو کہ ذکا اشرف فیورٹ ہیں مگر ان کی راہ میں کانٹے بچھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔