پاکستان
کراچی کی سڑکوں پر گہرے گڑھے: وجہ اور حل

کراچی میں شاہراہِ فیصل اور کار ساز جیسی اہم سڑکوں پر گہرے گڑھے عام ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کرپشن، غیر معیاری تعمیرات اور اداروں کے بیچ رابطے کی کمی کا نتیجہ ہے۔
کراچی کے شاہراہِ فیصل اور کار ساز جیسی اہم سڑکوں پر گہرے گڑھے عام ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کرپشن، غیر معیاری تعمیرات اور اداروں کے بیچ رابطے کی کمی کا نتیجہ ہے۔ شہر کی سڑکیں اکثر بارش کے بعد چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں، جس سے ٹریفک میں رکاوٹ اور ڈرائیورز کے لیے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مقامی حکومت نے متعدد بار مرمت کا وعدہ کیا ہے لیکن عملدرآمد کمزور رہا۔ اس کے باوجود عوامی تحفظ اور شہر کی معیشت پر اثرات کے سلسلے میں فوری اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔




