بین الاقوامی

قرآن پاک کی بیحرمتی، سعودی عرب کا ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب  کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید  پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی؛ واقعات روکنے کیلیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، اوآئی سی

Advertisement

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھناؤنا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔

 

بیان کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button