تارکین وطن
ملک چلانااس نااہل ٹولے کے بس کا کام نہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما چوہدری نیاز احمد تارڑ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر جس طرح عدم استحکام سے دوچار ہے ایسے حالات میں سارے ملک میں صاف و شفاف انتخابات نا گزیر ہیں۔
پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد 567نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد نا ممکن اقدام ہوگا۔
ملک چلانااس نااہل ٹولے کے بس کا کام نہیں،عمران خان کے ترقی کرتے پاکستان کو تنزلی کی جانب گامزن کرنے والوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔
ان حالات میں فوری انتخابات ہی ملک کے معاشی مسائل کا واحد حل ہیں اور وفاق میں بیٹھی حکومت کو کھلے دل سے اس طرف پیشرفت کرنی چاہیے۔