کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

کولکتہ: بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ پر پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف دو میچز ہوں گے۔ پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر اور انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو ہوگا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنیہائش گنگولی نے قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹکٹس کی کم از کم قیمت 800 اور زیادہ سے زیادہ 2200 بھارتی روپے ہے۔

 

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان ہوگیا؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا

ایڈن گارڈنزمیں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 900 جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار بھارتی روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں: چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلا دیا

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button