پاکستان

پاکستان میں موٹر سائیکل مالکان کی فیول سبسڈی ختم

پاکستان کی حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس اسکیم کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کی حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو دی جانے والی فیول سبسڈی اسکیم کو مستقل طور پر بند کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری سے کیا گیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی کے حوالے سے نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں اور دیگر عوامی گروہوں پر اس فیصلہ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی کے خاتمے سے عوامی اخراجات میں کمی آئے گی اور پٹرولیم کی عالمی قیمتوں کے ساتھ ملک کی معیشت کا توازن بہتر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button