پاکستان

WHO نے پاکستان کو ادویات کی بھاری کھیپ فراہم کی

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو 3 لاکھ 80 ہزار افراد کے لیے ادویات کی کھیپ فراہم کی۔ 9 ٹرک مختلف علاقوں میں روانہ کیے گئے۔ کھیپ میں اینٹی بائیوٹک، دردکش، ڈرپ بوتلیں، بلڈ پریشر اور الرجی کی ادویات شامل ہیں۔

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (WHO) نے پاکستان کو ادویات کی بھاری کھیپ فراہم کی، جو 3 لاکھ 80 ہزار افراد کو فائدہ پہنچائے گی۔ WHO کے ترجمان کے مطابق، یہ ادویات مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ کھیپ میں اینٹی بائیوٹک، دردکش، ڈرپ بوتلیں، بلڈ پریشر اور الرجی کی ادویات کے ساتھ ساتھ انفیکشن سے بچاؤ کی آئی پی سی کٹس، ملیریا، ڈینگی اور آبی امراض کی تشخیصی کٹس بھی شامل ہیں۔ نو ٹرک مختلف علاقوں میں روانہ کیے گئے، جن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری سپلائی کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button