تارکین وطن

حسینی مشن نیدرلینڈز نے سالانہ جلوس تعزیہ ذولجناح بر آمد کیا

حسینی مشن نیدرلینڈز نے بسلسلہ شہاد ت حضرت امام حسین علیہ سلام اور خانوادہ رسول کے حوالے سے امامبارگاہ اسلامک سنٹر محفل علی سے سالانہ جلوس تعزیہ ذولجناح تا بوت حضرت امام حسین علیہ سلام علم حضرت عباس علمدار برآمد کیا

جلوس میں ترکی ایرانی عراقی افغانی اور پاکستانی شیعانِ حیدرِ کرار نے شرکت کی جلوس میں بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہالینڈ کے دیگر شہروں ادارہ جعفریہ ایمسٹر ڈیم اور یورپی ممالک سے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع شہزادی سکینہ اور شہزادہ علی اصغر کی یاد میں سبیلیں لگائ گئیں

بر طانیہ سے آۓ ہوے معروف علم دین مو لانا محمد جعفر مہدی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول فرزند حضرت علی سید نا حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی قربانیاں دے کر دینِ اسلام کو ہمیشہ کے لئیے زندہ جاوید کر دیا

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئیے حضرت امام حسین کی شخصیت اتحاد کا مینارہ ہے جلوس میں حسینی رضاکاروں نے اپنے فرائض بڑی عمدگی سے ادا کیے منتظمین میں سید عظمت عباس صدر حسینی مشن ، سید سہیل حیدر ، سید اعجاز سیفی ، راجہ فاروق حیدر ، علی عباس ، مرزا حاجی کاظم حسین، عامیر بخاری ، سید ولایت حسین شاہ، سید طاہر سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button