بین الاقوامی

پائلٹ کی ہوشیاری کام آگئی؛طیارے کو سمندر پر بحفاظت اتار دیا

میڈرڈ: فرانس میں پائلٹ نے انجن خراب ہونے پر طیارے کو ساحل کے بجائے سمندر میں اتار کر تعطیل کے باعث ساحل پر پکنک منانے آنے والے سیکڑوں سیاحوں کو بچالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے ساحل پر سیکڑوں افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کی وجہ سے ساحل کے عین اوپر محو پرواز ایک طیارے کو انجن کی خرابی کے باعث ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے لیے جگہ نہیں مل رہی تھی۔

پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے کمال ہوشیاری سے ایک انجن والے چھوٹے کو اس طرح سمندر کی سطح پر اتار دیا کہ طیارے میں موجود تمام افراد بھی محفوظ رہے۔

 

فائر فائٹرز کے چیف نے بتایا کہ طیارے میں موجود تینوں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ طیارہ آہستہ آہستہ سمندر برد ہوگیا۔ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

طیارے میں پائلٹ مرد اور ایک خاتون اور ایک بچی مسافر تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button