پاکستان

کراچی میں واٹر ٹینکرز کے لیے بارکوڈ سسٹم متعارف

کراچی میں تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم سے ٹینکر، ڈرائیور، روٹ اور پانی کے ماخذ کی مکمل تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

کراچی میں تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پانی فراہم کرنے والے ٹینکر کی قانونی حیثیت اور غیر قانونی ہونے کا تعین بارکوڈ اسکین کر کے فوری طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت ہر ٹینکر پر ایک یکتا بارکوڈ لگا دیا گیا ہے، جسے موبائل فون سے اسکین کرنے پر ٹینکر کی شناخت، ڈرائیور کی تصویر، روٹ، فٹنس اور پانی کے ماخذ کی مکمل تفصیلات ظاہر ہو جاتی ہیں۔ یہ اقدام شہر میں پانی کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے اور غیر قانونی ٹینکرز کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button