کھیل وکھلاڑی

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بین الاقوامی کھیلوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

 

ترجمان نے کہا پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ بھارت کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ رہا ہے، بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button