کھیل وکھلاڑی

میسی، رونڈا روزی اور رونالڈو کو مصنوعی ذہانت نے ’’پاکستان‘‘ کی سیر کروادی

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے اسپورٹس کے نامور کھلاڑیوں کو پاکستان کی سیر کروادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر آرٹسٹ صبور اکرم نے تصاویر شیئر کیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، ویرات کوہلی، ارجنٹائن ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی بھی شامل ہیں، جنہیں فنکار نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے پاکستان کی سیر کروائی ہے۔

انٹرمیامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ایک چراوہے کے روپ میں، معروف امریکی باسکٹ بال پلئیر لیبرون جیمز جبکہ پرتگال کے کرسیٹانو رونالڈو کو پاکستان میں پھل بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: رونالڈو کے افطار بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسی طرح ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کراچی کی گلیوں میں ٹہلتے ہوئے جبکہ سابق ویمنز ریسلر رونڈا روزی روایت مشرقی لباس پہننے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مہندرا سنگھ دھونی کی ’’جیک اسپرو‘‘ کے کردار میں تصاویر وائرل

تصاویر میں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور فارمولہ ون کے بےتاج بادشاہ لوئس ہیملٹن بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button