پاکستان
پنجاب میں نوجوانوں کے لیے 125 سی سی موٹر سائیکل چلانے کا نئی اجازت نامہ

پنجاب حکومت نے 16 سے 18 سالہ نوجوانوں کے لیے جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اعلان کیا۔ اس پرمٹ کے تحت وہ قانونی طور پر 125 سی سی موٹر سائیکل چلا سکیں گے، مگر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں۔
پنجاب حکومت نے 30 جون 2026 کو اعلان کیا کہ 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو جوونائل ڈرائیونگ پرمٹ کے ذریعے قانونی طور پر 125 سی سی تک کی موٹر سائیکل یا اسکوٹیاں چلانے کی اجازت مل جائے گی۔ اس پرمٹ کے لیے نوجوانوں کو ڈرائیونگ لائسنس سینٹر سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جس میں والدین کی تحریری اجازت بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ جوونائل پرمٹ ہولڈرز کو موٹر سائیکل 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر چلانے سے منع کیا گیا ہے۔




