تارکین وطن

اشتیاق احمد عباسی کی طرف سے 76 ویں یوم ازادی پر سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

دمام (امن نیوز انٹرنیشنل)پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن گلف کے صدر اور معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اشتیاق احمد عباسی کی طرف سے 76 ویں یوم ازادی پر سعودی عرب کے شہر دمام میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

اس تقریب میں ھر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جسمیں ٹحریک ھزارہ کے مرکزی رھنما اور معروف صحافی عبدلصبور قریشی کشمیر کمیونٹی سے سردار نعیم پاکستان جموں وکشمیر اورسیرز کمیونٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور معروف صحافی سردار مصطفیٰ خان ایگزیکٹو فورم سے. مقصود قریشی ،چوہدری مہر فیصل ناصر خان ،سردار پرویز ،اخلاق احمد عباسی سماجی کارکن وقاص عباسی دانیال اعوان عادل ،نعمان عباسی محمد فہد اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی پاکستان کے 76 یوم آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اللہ تعالی کا خاص شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح مفکر پاکستان علامہ محمداقبال اور اپنے اباؤ اجداد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ عظیم ملک حاصل ہوا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ اس عظیم نعمت کبریٰ کی قدر کرنی چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں نفرت اور شدت پسندی کو ترک کر کے جمہوری روایات کو اپنا کر اگے بڑھنا ہوگا اس ملک کی تکمیل کو درست معنوں میں عمل میں لا سکیں جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اورسیرز کمیونٹی پاکستان کے لیے بہت درد رکھنی ھے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں

پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی پر ھمیں فخر ہے سعودی عرب نے ھر مشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کی جسکے لیے ھم سعودی حکومت کے ھمیشہ شکر گزار رھیں گے. پاکستان ناقابل تسخیرِ قوت ھے اشتیاق احمد عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں کیک کاٹا اور مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button