پاکستان

کراچی میں نالوں کی صفائی میں تیزی

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے باعث بڑے نالوں کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں صفائی کا دورہ کیا اور شہریوں سے کچرا نالوں میں نہ پھینکنے کی ہدایت کی۔

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر بڑے نالوں کی صفائی کا کام تیز کیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف اضلاع کا طوفانی دورہ کیا اور گجر نالے سمیت دیگر نالوں پر جاری صفائی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نے میئر کو بھاری مشینری کے ذریعے کچرا اور سلٹ نکالنے کے عمل کی بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو کچرا نالوں میں پھینکنے سے منع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button