بین الاقوامی

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد؛ اہم فیصلوں کا امکان

ریاض: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت میں ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button