کھیل وکھلاڑی

ایشیاکپ؛ ایک پاسپورٹ پر صرف 2 ٹکٹس ملیں گے

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے شائقین کرکٹ کو ایک پاسپورٹ پر محض 2 ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی طرف سے سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے، جن کی فروخت کا آغاز شام میں ہوگا، روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو 20 ڈالر، 50 ڈالر، 120 ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ وی وی آئی ٹکٹ 500 ڈالرز تک کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش

اسی طرح دیگر میچز کیلئے ایک پاسپورٹ پر شائقین کو 4 ٹکٹس الاٹ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button