کھیل وکھلاڑی

کرکٹ میں بہتری نواز شریف کی واپسی کے بعد آئے گی، عمر اکمل

لندن: قومی کرکٹ ٹیم مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملنے لندن پہنچ گئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے مزید بہتری تب آئے گی جب نواز شریف دوبارہ وطن واپس آئیں گے۔

عمر اکمل نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کم بیک کی کوشش کررہا ہوں، نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے امید ہے وہ جلد قبول ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے آفریدی کا بیان سامنے آگیا

قبل ازیں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے رواں برس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنے بھائی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھانے یا بتانے کی ضرورت نہیں، ہر کوئی حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا۔

واضح رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button