چوہدری زاہد رضا بھدر نے یورپین پریس کلب میں مسئلہ کشمیر پر جاری سیمینار سے خطاب کیا
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر نے یورپین پریس کلب میں مسئلہ کشمیر پر جاری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے اور عالمی برادری کے ضمیر کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔
ہماری مسلسل آواز کشمیرکے بارے میں اقوام عالم کے خیالات بدل سکتی ہے اور دنیا میں کشمیریوں کی حمایت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدرکا کہنا تھا کہ بھارت ساڑھے سات عشروں سے جموں و کشمیر کے خوبصورت خطے کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
اب یورپی یونین اور یونائیٹڈ نیشنز سمیت عالمی پاور کو ریڈورز کو آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کشمیری اپنی آزادی کا سورج چڑھتا ہوا دیکھ سکیں