تارکین وطن
زمان پارک لاہور میں پولیس کی جانب سے کارکنوں پر تشدد
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف یورپی دارالحکومت برسلز میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا
زمان پارک لاہور میں پولیس کی جانب سے کارکنوں پر تشدد اور عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پلس لکسمبرگ پر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم کی میزبانی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں یورپ بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر یوکے سے تشریف لائے تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ جہانگیر ،سابق صدر اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیلجئیم اور سابق چیف آرگنائزر بیلجیئم مہر صفدر علی ،مہر مالک اور دیگر نے شرکت کی۔